
ٹانک سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بلکہ کام کے معیار بہتر اور رفتار کو تیز کرنے کے احکامات دےدیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی علی امین خان کے انتہائی قریبی افراد میں شمار ممبر قومی اسمبلی انجینئر داور خان کنڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے بعد ٹانک میں وزیراعلی علی امین خان کی کوششوں سے کام جاری ہوا ہے۔سٹی روڈ،سٹی پائپ لائن سمیت دیگر دیہاتوں کے روڈز بھی جلد پائہ تکمیل تک پہنچا کردم لیں گے۔اس کے علاوہ ٹانک سٹی میں مختلف ٹیوب ویلوں کو سولرائز کردیا گیا ہے جس سے پانی کا مسئلہ کافی حدتک حل ہوجائیگا۔ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے جلد ہی ٹانک کا دورہ کرونگا۔جب کہ ضلعی انتظامیہ بھی مسلسل کام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔