ہرسطح پر آگے بڑھنے کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا چاہیئے ۔ میڈم شاد بیگم

Spread the love

ان خیالات کا اظہار فرنٹیئر کور نارتھ ،محکمہ سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے باہمی اشتراک و تعاون سے لعل قلعہ سپورٹس کمپلیکس میں دس روزہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کیلئے جدو جہد کرنے والی بہادر خاتون ،امریکن ایوارڈ یافتہ اور( اے بی کے ٹی) تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاد بیگم نے کیا ۔منعقدہ سپورٹس فیسٹیول میں کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس برگیڈیئر ثناء اللہ ،کرنل سجاد کیانی ،ڈپٹی کمشنر محمد فواد ،چئیر مین دیر قومی جرگہ وسابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان ،سابق سینیٹر زاہد خان ،سابق ڈیڈک چیئرمین حاجی سعید گل،ایس پی ظہور احمد ،اے سی لعل قلعہ نورزالی خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ابرار خان ودیگر بھی موجود تھے ۔شاد بیگم نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے مجموعے آبادی کا 65فیصد سے زیادہ نوجوان طبقہ ہیں۔ان کو مثبت اور صحت مند انہ سرگرمیوں کے طرف راغب کرنا چاہیئے ۔ہمارے نوجوان طبقہ خوا وہ میل ہو فیمل ان میں پوٹینشل موجود ہیں ۔لیکن آمر اس بات کی ہے کہ انکو حکومتی اور عوامی سطح پر توجہ اور پزیر آرائی ملنا چاہئے ۔انہوں نے دیر لوئر کے مٹی سے تعلق رکھنے والے یہاں کے سپوتوں اور شعبہ ہائے زندگی میں بہتر کارکردگی دیکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب خوا وہ مرد ہو یا خواتین ہم سب کیلئے قابل فخر ہے ۔شاد بیگم نے نوجوان طبقہ کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے چیلنجر کا ادراک کریں ۔اپنےزندگی کی ہر لمحہ قیمتی بنائیں ۔نصابی سرگرمیوں کے کھیل کود جیسے مثبت غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیا کریں ۔نوجوان طبقہ خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی ملک اور قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں ۔کیونکہ تمام خوشیاں نوجوان نسل سے تعبیر کی جاتی ہے ۔خود بھی خوش اور پرسکون رہے۔اور دوسروں کو بھی خوشیوں اور شادمانیوں کا ماحول فراہم کریں ۔اسلام آباد میں این جی او سیکٹر میں خدمات سر انجام دینے والی امریکن ایوارڈ یافتہ شاد بیگم نے اپنے خطاب کے آخر میں علاقائی امن وامان کے قیام کیساتھ تعمیر وترقی میں بہترین کارکردگی پر فرنٹیئر کور نارتھ دیر لوئر،پاک فوج،محکمہ سپورٹس ،اور ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

حبیب محمد خٹک تالاش 03469110471

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button