وئیر دیر) ایپٹا لوئر دیر کا اپنے مطالبات کے حق میں تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ ہزاروں اسا تذہ کی شرکت اگر حکومت نے پرائمری ٹیچرز کے مطالبات منظور نہ کئے توصوبائی صدر عزیز اللہ خان کی کال پر پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار ایپٹا لوئر دیر کے صدر قاضی حبیب اللہ، صوبائی سرپرست اعلیٰ باچا محمود، لوئر دیر کے سرپرست علی رحمان، ایپٹا لوئر دیر کے چئیر مین اخون زادہ عبید اللہ، جنرل سیکرٹری سراج الدین، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری سیدحنیف شاہ، ودیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسا تذہ اس کی بھر پو رمخالفت اور مذاحمت کرے گی انھوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پرکٹوتی نا منظور ہے انھوں نے سی پی فنڈز اور ریگولرایزیشن کے حوالے سے صوبائی حکومت کے فیصلہ کو مسترد کر دیاا نھوں نے کہا کہ حکومت کے ارکان اسمبلی اور وزراء کے مرا عات اور تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت اسا تذہ کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کر رہی ہے دو سال قبل ایپٹا کے قائدین کے سا تھ جو معاہدہ کیا گیا ابھی تک اسے عملی شکل نہیں دی گئی انھوں نے کہا کہ حکومت فوری طور ایپٹا کے مذکورہ مطالبات کو عملی شکل دے بصورت دیگر صوبائی صدر عزیز اللہ خان کی کال پرائندہ لائحہ عمل کا اعلان کر کے پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے۔