
لوئیر دیر) فلسطین کے معصوم عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے جماعت اسلامی تیمرگرہ تحصیل صدر ملک شیر بہادر کے زیر نگرانی میں چندہ اکھٹامہم کا آغاز کردیا دودنوں میں ہزار روپے اکھٹا کیاگیا اس حوالے سے تیمرگرہ شہر میں مختلف مقامات پر امدادی کیمپس لگا دئے ہیں چندہ مہم کے حوالے سے انچارج شیخ اعجاز اور فہیم الدین نے بتایاکہ اس وقت فلسطین میں شدید غذائی قلت ہے جبکہ ادویات ناپید ہونے کی وجہ سے بچے بوڑھے اور خواتین علاج معالجہ نہ ہونے کے باعث مر رہے ہیں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی ہدایات کی روشنی میں معصوم فلسطینوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور خوراکی اشیاء پہنچانے کی غرض سے چندہ اکھٹا مہم کا آغاز کردیا ہے اور اب تک مخیر حضرات نے ہزاروں روپے چندہ اکھٹا کیا جبکہ چندہ مہم جاری ہے انھوں نے عوام اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ انسانیت کی خاطر اس مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لیں