
لوئیر دیر) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پریوم یک جہتی فلسطین کے سلسلے میں جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مشران،تاجرز اور طلباء نے شرکت کی،مظاہرے سے جماعت اسلامی کے تحصیل امیر ملک شیر بہادر خان شیخ اعجاز اور فہیم الدین ودیگر نے کہاکہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے آزادی فلسیطنوں کا حق ہے انھوں نے کہاکہ اسرائیل کی جارحیت سے ہزاروں مرد خواتین اور بچے شہید ہوچکے جبکہ ہزراوں کی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ بدقسمتی مسلمان حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ اسرائیل کے ظم اور درندگی کے خلاف بھرپور قوت کی ضرورت ہے اس موقع پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی