
کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب سے صوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا اور وجہ سے ترقی کا عمل شدید متاثر ہوا۔
حکومت پاکستان اور عالمی امدادی اداروں کے مابین گزشتہ سال کی سیلابی تباہی کے بعد بحالی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی اینڈ اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب سے 700 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے سندھ کے بعد سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کا ہوا اور صوبے کے مختلف اضلاع میں لوگوں کی اکثریت اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہے۔