
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) وادی تالاش دیر لوئر کے مرکزی گاؤں زیارت سے تعلق رکھنے والا معروف نوجوان سیاسی اور سماجی شخصیت محمد یوسف ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئر کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مقرر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ۔سابق ناظم زیارت تالاش محمد یوسف ایڈووکیٹ جو کہ ایک ہردلعزیز سیاسی اور سماجی شخصیت ہونے کیساتھ اپنے پیشے وکالت سے بے حد مخلص اور ایماندار ہے۔وہ ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے بڑھ کر محض علاقہ تالاش نہ بلکہ ضلع بھر کے عوام کی بےلوث خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئر کے نو منتخب ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف ایڈووکیٹ نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے بہترین روابط رکھ غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے محمد یوسف ایڈووکیٹ کو ان کی مخلصانہ عوامی اور پارٹی خدمات اور ایک وفادار جیالے کے اعتراف میں ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔