کویٹہ زم زم کیفے کی افتتاحی تقریب

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) رزق حلال کمانا عین عبادت اور کاروبار پیغمبری پیشہ ہے ۔سید حسن ایڈوکیٹ
ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید حسن ایڈوکیٹ نے تالاش کے مرکزی بازار کلپانی اکمل حسن مارکیٹ فقیر آباد میں کویٹہ زم زم کیفے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس افتتاحی تقریب میں مفتی خالد محمود القاضی ،وی سی ڈھیرے کے چیئرمین نور احمد جان ،ملک شاہ حسن ،سیاسی وسماجی شخصیت فضل وہاب سواتی ،وی سی چئیر مین زیارت مولانا فرمان اللہ ،رحمت اللہ اور کاروباری شخصیت ثناءاللہ کے علاؤہ عمائدین علاقہ ،تاجروں ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید حسن ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ وادی تالاش محل وقوع اور زمینی خدوخال کے اعتبار سے ایک زرخیز خطہ ہے ۔جو کہ مستقبل میں وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ رابطہ سڑکوں اور سی پیک روٹ کے بدولت مزید اہمیت اختیار کر ے گا ۔اس ملک بھر کے کاروباری اور سرمایہ کارلوگوں کے توجہ کا مرکز بننے گا ۔انہوں کویٹہ زم زم کیفے نما ہوٹل کے حوالے سے مزید کہا کہ ویسے ہی کاروبار خیر وبرکت کا باعث ہوتا ہے ۔ملک بھر کے کاروباری لوگوں کو چاہئے کہ وہ تالاش آکر مختلف قسم کی کاروبار کوفروغ دیں ۔سید حسن ایڈوکیٹ نے دیگر مشران کے ہمراہ باقاعدہ فیتہ کاٹ افتتاح کیا۔اور کاروبار میں کامیابی کیلئے اللہ سے دعا بھی مانگے گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button