
سوات(بیوروررپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلاکرپانچ روزہ مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا۔پولیومہم 28 اکتوبر 2024 سے 01 نومبر 2024 تک جاری رہیگا۔اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔پانچ روزہ پولیو مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس مہم کے تحت ضلع بھر کے 325831 گھرانوں میں موجود 482066 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 468 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرنگرانی 2115 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع سوات کے عوام باالخصوص والدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ عوام پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورضلع سوات سے پولیو کے خاتمے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔