الخدمت فاونڈیشن کا یتیم بچوں کے لیے سالانہ میلہ اور سکریننگ ٹیسٹ، ضلعی انتظامیہ کی شرکت

Spread the love

ضلعی انتظامیہ ، یوتھ ڈییپارٹمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے الخدمت فاونڈیشن دیر پائین کے زیرنگرانی دیر پائین کے یتموں اور ان کے خاندانوں کے لئے عبدولولی خان کیمپس قاضی آباد تیمرگرہ میں سالانہ ارفن میلہ اور سکریننگ ٹیسٹ کا اہتمام کیا۔ کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس بریگڈئیر ثنا اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی اور یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق کے ہمراہ الخدمت سالانہ ارفن میلے کا افتتاح کیا۔
کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس ، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مختلف سٹالز کا معائینہ کیا اور الخدمت فن میلہ میں یتیم بچوں اور ان کے خاندان کے لئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ جہاں پر فضل محمود مرکزی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن اور حافظ اللہ خاکسار صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع دیرلوئر نے الخدمت فاونڈیشن کے مختلف عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں، الخدمت ارفن سپورٹ پروگرام اور میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ الخدمت فاونڈیشن دیر پائین کے 500 یتموں کی کفالت کررہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ الخدمت فاونڈیشن کے میڈیکل ، ریسکیو اور ایمبولیس سروسز قدرتی آفات میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہے۔
ڈپٹی کمشنردیر پائین جناب محمد عارف خان نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دکھی انسانیت اور یتیم بچوں کی بے لوث خدمت کررہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ الخدمت فاونڈیشن ، الخدمت بلڈ سوسائیٹی اور الخدمت ایمبولینس سروس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے یتیم بچوں اور ان کے خاندان کے لئے فن میلہ اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ صوبائی صدر الخدمت فاونڈیشن نے مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر الخدمت سپورٹ پروگرام کے لئے پچاس ہزار روپے نقد کیش کا اعلان کیا۔
سپورٹس ایونٹس میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئی۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مہمانان خصوصی نے 150یتیم بچوں میں سکولز بیگ اور تحایف تقسیم کیئے۔
تقریب کے آخر میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے تمام مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button