اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے وفد کا زرعی یونیورسٹی سوات کا دورہ، شاندار کارکردگی کی تعریف

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)اعلیٰ تعلیمی کمیشن Higher Education Commission (HEC)اسلام آباد کے اعلیٰ سطحی وفد کا زرعی یونیورسٹی سوات کا دورہ
وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کی شاندار ترقی کو سراہا۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ایک نمائندہ وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائرکٹر جنرل حضرت بلال کی سربراہی میں آج مورخہ 9 نومبر 2024 کو زرعی یونیورسٹی سوات کا دورہ کیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں بارانی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد ، زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر میاں اسحاق اور ہائیر ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائئرکٹر محمد رضوان شامل تھے۔
وفد نے گاؤں جورہ مٹہ میں یونیوسٹی کی زیر تعمیر کیمپس کا دورہ کیا اور اس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے جاری تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے۔
بعد ازاں وفد نے زرعی یونیورسٹی کے موجودہ کیمپس بمقام تختہ بند مینگورہ سوات کا دورہ کیا۔ جہاں یونیورسٹی انتظامیہ نے وفد کا شاندار استقبال کیا- یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان اور ڈائیرکٹر جنرل حضرت بلال کی مشترکہ سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جسمیں یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران افیسران اور عملے کے ساتھ ساتھ زرعی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشن علی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس نے مرحوم جسٹس مفتا ح الدین جو کہ، یونیورسٹی کے سینٹ اور سنڈیکیٹ کے ممبر تھے، کے انتقال پر دُکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لۓ اجتماعی فاتحہ خوانی کی۔ اجلاس کے شرکاء نے مرحوم جسٹس مفتا ح الدین کے یونیورسٹی کے لۓ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جایگا۔
وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے وفد کے شرکا کو خوش امدید کہا اور یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
زرعی یونیورسٹی کے ایڈوائیزراکبر خان نے اجلاس کو شرکاء اور وفد کے ارکان کو زرعی یونیورسٹی کے قیام سے لے کر اب تک کے کامیاب سفر کا جائزہ پیش کیا۔
وفد کو بتایا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان کی سربراہی میں یونیورسٹی نے تین سال سے بھی کم قلیل مدت میں کئ سنگ میل عبور کۓ ہیں جن میں پانچ اینڈاومنٹ فنڈز کا قیام ، فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، ڈیسٹینگویشڈ لیکچر سیریز ، ملک کے تمام اکائیوں کے لۓ پانچ پانچ اور صوبہ خیبر پختونخواہ کۓ ہر ضلع کۓ دو دو سکالر شپس، میرٹ اور ضرورتمند طلباء کے لۓ الگ الگ سکالرشپس کا قیام ، معزور طلباء کے لۓ سکالرشپس ، کانٹریبیوٹری سٹوڈنٹ ویلفیئر فنڈ کا قیام ، طلبا ء کے مختلف سوسائٹیز کا قیام، ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے مختلف پالیسیوں کو اختیار کرنے ، ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ، کے ساتھ ساتھ کیمپس اور صوبے کے سطح پر کھیلوں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد شامل ہے۔ وفد کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کو آٹو میشن کے لۓ ملک بھر سے منتخب کۓ گۓ چوبیس یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ھے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں HEC نے یونیورسٹی کو انتظامی افسران کے ٹریننگ کے لۓ منتخب کیا ہے اور اس مقصد کۓ پندرہ لاکھ روپۓ کے فنڈز جاری کۓ گۓ ہیں۔اس کے علاوہ یونیورسٹی نے طلباء کی سہولت کے لۓ 115 mbps سپیڈ کا انٹر نیٹ قائم کیا ہے۔
وفد نے انتہائی قلیل عرصے میں یونورسٹی کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ HEC یونیورسٹی کی ترقی کے لۓ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وفد نے یونیورسٹی کۓ کارکردگی کو بے حد سراہا اور یونیورسٹی کے بی ود کے لۓ ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button