سوات: کالام روڈ پر حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل بحرین میں کالام روڈ پر لائیکوٹ کے مقام پر موٹرکاردریائے سوات میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور مزیددو افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ اوتھانہ بحرین ظاہر شاہ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا ۔ جب ایک موٹرکارفلیڈرکالام سے مینگورہ جاتے ہوئے لائیکوٹ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکردریائے سوات میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیوراحمد زیب ولدضیاء یونس سکنہ گہیل کالام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد امتیاز ولد جان محمد ، جہانگیر ولد فضل رحیم،فضل امین ولد فضل وہاب ساکنان گہیل کالام کو شدیدزخمی حالت میں مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر امتیاز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو تدریسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button