پاکستان اور افغانستان کے عہدیداران سے نرمی کی اپیل ۔
خیبر(صائم افریدی)لنڈیکوتل بازار باچاخان چوک میں طورخم مزدور یونین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی قائدین بلدیاتی نمائندگان اور کثیر تعداد میں مزدوروں اور تاجروں نے شرکت کی.
احتجاجی مظاہرہ میں جےیوآئی فاٹا کے سینئر نائب امیر مفتی محمد اعجاز شینواری، سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی، مولانا سید احمد بنوری، اے این پی کے عبدالجبار آفریدی، بلدیاتی نمائندگان، ڈپٹی چیئرمین ولی محمد شینواری، عبدالروف شینواری، مزدور یونین کے رہنماوں سلام شینواری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
اس موقع پر مقررین نے دونوں ممالک کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر مزدوروں پر پابندی ختم کرکے ان کو ریلیف دیا جائے اور مزدوروں کو بے جاتنگ نہ کریں بصورت دیگر طورخم میں دیگر اداروں کے خلاف گیرا تنگ کرینگے…