آل سیکرٹری ایسوسی ایشن ملاکنڈ کا مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) آل سیکرٹری ایسوسی ایشن ملاکنڈ کا مطالبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سے ملاکنڈپریس کلب تک ریلی نکال کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر محمد اسماعیل،سینئر نائب صدر محمد جواد، جنرل سیکرٹری سراج محمد اور نائب صدر جنید مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں نوٹیفیکس جاری کرکے سیکرٹریوں کا پچاس فیصد کوٹہ کم کرکے بیس فیصد کردیا ہے، اس لئے وہ مذکورہ نوٹیفیکشن کو مسترد کرکے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ کمیٹی بھی ہم مسترد کرتے ہیں تین مئی تک اگر نوٹیفیکیشن واپس لیکر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو صوبائی قیادت کی کال پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹریوں کا پچاس فیصد کوٹی بحال کرکے اعلیٰ تعلیمیافتہ ملازمین کو اپ گریڈیشن دیا جائے مظاہرین سے متحدہ قومی مومنٹ کے سید سلمان بخاری نے بھی خطاب کرکے مطالبات کو جائیز قرار دے کر اپنے طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button