زاہد خان عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لوئر دیر سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق سینیٹر زاہد خان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، شمولیتی تقریب اوڈیگرام ہاوس میں منعقد ہوا، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام نے زاہد خان اور ان کے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن کی ٹوپیاں پہنائے، زاہد کا کہنا تھا کہ سیاست سے استعفیٰ دیا تھا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ ن کے فلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ 34 سال عوامی نیشنل پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات رہا، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا لہرا کر پاکستان کے شہیدوں کی بے حرمتی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ
پی ٹی آئی نے پاکستانی معیشت کو خراب کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، خیبرپختونخوا حکومت ایک طرف پی آئی اے خریدنے کی بات کرتے ہیں دوسری طرف اساتذہ کو انکے جائز حقوق دینے سے انکاری ہے، امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو صوبہ کے مسائل کیلئے ووٹ دیا ہے، سٹیٹ پر چڑھائی کیلئے نہیں، پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے، تاہم ٹرمپ کے نام پر ان کو کبھی این آر او نہیں ملے گی،
امیر مقام نے کہا کہ این ایچ اے اور کمیونیکیشن کے افسران میرے ساتھ موجود ہیں یہاں ضلع بھر میں سڑکوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا؛

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button