
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن کا جندول پریس کلب امد ، جندل پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی
اس موقع پر صدر جندول پریس کلب وحید خان تاجک ، جنرل سیکرٹری نورزمان موسی خیل ، امجد علی ، شعیب ہادی اور میاں محمد رشید و دیگر بھی موجود تھے
ایم پی اے عبید الرحمن نے کہا کہ ہسپتال ثمر باغ میں پیش انے والا ناخوشگوار واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے خیبر پختونخوا کے تمام صحافتی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور گہری غم و دکھ کا اظہار کیا ہے تمام اداروں اور سٹیک ہولڈرز کو اب اس مسئلے کا ایک پرامن اور ثالثی پر مبنی حل نکالنا ہے
جندول پریس کلب کے منتخب کابینہ نے ایم پی اے عبیدالرحمان کے سامنے مطالبات رکھے اور کہا کہ ہم پر بھی صحافتی تنظیموں کا شدید دباو ہے اگر اس مسلے کا عوامی مفاد کے خاطر جلد سے جلد حل نہیں نکلا تو پھر ہمارے پاس FIR کے علاوہ کوئ دوسرا راستہ نہیں بچے گا
ایم پی اے عبیدالرحمان نے جندول پریس کلب کے صحافیوں کو یقین دہانی کرادی کہ جلد سے جلد اس مسئلے کا پرامن اور خوشگوار حل نکل آئیگا تب تک آپ اسی طرح تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں اور ایسی باتوں سے اجتناب کریں جس سے مسلہ حل ہونے کے بجائے مزید بگڑنے کا خطرہ ہو