
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف،ڈگری کالج چارباغ اور ڈگری کالج سیدو شریف کی کپلا قیادت نے اگیگا کی کال پر لبیک کہتے ھوئے شدید احتجاج کیا۔ پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے
مظاہرین نے سی فنڈ، پنشن ریفارمز، تنخواہوں پر ظالمانہ ٹیکس اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے کپلا کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹربرہان الدین، ڈویژنل رہنما شاہ خالد،پروفیسرحامداقبال، مالیات کے سیکرٹری شفیع اللہ اور فوکل پرسن انچارج پروفیسر اجمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی صورت حکومت کے ظالمانہ ریفارمز قبول نہیں کریں گے اور اس ضمن میں ہم شدید مزاحمت کریں گے۔مظاہرے میں
لیکچررز، پروفیسرز اور دوسرے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔