بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
ضلع مالاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری فضل اباد میں ایم ایم اے دور 2008 میں تعمير کردہ گورنمنٹ پرائمری سکول تا حال بچوں کی تعلم کے لئے بحال نہ ہوسکا جس کے باعث علاقہ کے بچے درودراز کے علاقوں میں تعليم حاصلم کرنے پر مجبور ہے
ان خیالات کا اظہار پاکستان نظریاتی پارٹی حلقہ پی کے 23ملاکنڈ کے نامزد امیدوار حاجی ہاشم خان مجید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے معیاری تعلیم بہتر بنانے اور ہربچے کوسکول میں داخل کرنے کے دعوے جھوٹے اور ایک خواب تھا جو صبح سویرے ٹوٹ جاتا ہے
علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری فضل اباد میں 2008میں تعمیر کردہ گورنمنٹ پرائمری سکول تاحال بچوں کےلئے نہیں کھول جاسکا جو باعث افسوس ہے
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نظریاتی پارٹی کو اقتدار ملا تو تعلیمی نظام بہتر ببانے کےلئے ہرقسم کے اقدامات اٹھا ئینگے اور الہ ڈھنڈ ڈھیری فضل اباد کی گورنمنٹ پرائمری سکول کو بچوں کے تعلیم کے لئے بحال کرنے کی بھر کوشش کرینگے
انہوں نے کہا ضلع بھر میں تعلیمی سرگرمی بہتر نہ ہونے کی وجہ نوجوان نسل منشيات اور دیگر جرائم کی طرف راغب ہوتے جارہے ہیں ہیں جو کہ معاشرے اور خصوصا والدین کے لئے تباہی ہوگی۔۔