تیمرگرہ میں دو روزہ کتب میلے کا اہتمام

Spread the love

خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ دیر لوئر نے یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ اور نیشل بک فاونڈیشن کے تعاون سے نوجوان نسل کو کتب بینی کی طرف راغب کرنے کے لئے 10 تا 11 جنوری 2024 کو تیمرگرہ میں دو روزہ کتب میلے کا اہتمام کیا ہے۔

میلہ رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

کتب میلے میں ہر قسم کے کتابیں 50 فیصد رعایتیں ریٹ پر دستیباب ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان 10 جنوری کو کتب میلے کا افتتاح کریں گے۔

ضلع دیرلوئر کے تمام پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، اساتذا کرام ، ماہر تعلیم، عوام الناس، والدین اور طلباوطالبات کو اطلاع دی جاتی ہیں کہ کتب میلہ میں ضرور آئین اور اس شاندار آفر سے فائیدہ حاحل کریں۔

اچھی کتابیں انسان کو مہذب بناتی اور اس کی شخصیت کو وقار عطا کرتی ہیں۔ سواگر زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو خود بھی کتاب سے دوستی پکی کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس بہترین دوست سے روشناس کروایئے۔کتب کے مطالعہ سے ہی انسان اپنے اخلاق اور معیار زندگی کو بلند کرسکتا ہے ، وہاں کتب بینی ہی زندگی کے بہت سے اسرار و رموز کے ساتھ ساتھ اسے منزل سے بھی روشناس کرواتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button