ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی زیر صدارت ضلع دیر لوئر میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ایوننگ ریویو اجلاس کاانعقاد ہوا۔
این سٹاف اۤفیسر ڈاکٹر نیازمحمد نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔
اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولی خان، ڈاکٹر زکی الدین (کوارڈنیٹر ایل۔ایچ۔ڈبلیو) ڈاکٹر نور حمید ، ڈاکٹر اسفندیار نے اپنے ایریاز کے حوالے سے بریفینگ دی۔
اجلاس میں زکریا ( فوکل پرسن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ)، نمائندہ پولیس ، ایجوکیشن نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کی فیلڈ سرگرمیوں ، یونین کونسل کوریج اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈُپٹی کمشنر نے کہا کہ مس چلڈرن، ریفوزل بروقت کور کریں۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدارز جاری پولیو مہم کو مانیٹرکریں گے۔
ایریا انچارج مانٹیرنگ اور کوالٹی کمپین یقینی بنائیں۔ خود فیلڈ میں موجود ہونگے اور سویپ لیں گے ۔
پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی کور یقنی بنائے ، پولیس اور لیویز اہلکار تمام پولیو ورکرز مارننگ اسمبلی میں موجود ہونگے۔اور کسی بھی فیلڈ ایشو کو بروقت رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد اس کو حل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز، محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں، پولیس، دیر لیویز کے کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس میں باجوڑبم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے دعا مغفرت اور زخمی ہونے والے پولیس اہکاروں کے جلد صحت یاب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
ضلع دیر لوئر میں پانچ روزہ پولیو مہم کے لیے 1309 ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں۔ مہم کے دوران 3،44،141 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے