
سوات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے نویکلے منگورہ چوکی دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ شہید کی رہائش گاہ میاندم پر جا کر ان کے اہل خانہ اور بچوں سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے فاتحہ خوانی بھی کی اور اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پارٹی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔رحمان اللہ شہید مینگورہ پولیس چوکی نوے کلے میں بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع سوات کے صدر قیموس خان، سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ ، پارٹی کارکنان ، علاقہ کے معززین و پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے اپنی طرف سے مالی امداد بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔