سالارزی: طبی سہولیات کا فقدان، ار ایچ سی کی بحالی کا مطالبہ

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے) علاقہ سالارزی کے عوام طبی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں ۔ایک لاکھ بیس ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ سالارزی کا ار ایچ سی کب صحت کا مرکز بنے گا ؟ ظلم کی انتہا ،میل ڈینٹسٹ کی تعیناتی کا ارڈر ار ایچ سی جوڑ میں، ڈیوٹی دیوانہ بابا ار ایچ سی میں سر انجام دے رہا ہے ۔ پچھلے دو سال سے ڈی ایچ او نہ ہونے کی وجہ سے ار ایچ سی کا فنڈ لیپس ہوا ۔ صدر جے آئی یوتھ سرکل سالارزی سیراج ہاشمی کے انکشافات۔
جے آئی یوتھ سرکل سالارزی کے صدر سراج ہاشمی نے پریس ریلیز اور ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ دنوں علاقے کے واحد ار ایچ سی جوڑ میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے جے ائی یوتھ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ گئے اور
ہسپتال میں مریضوں کو ائے روز پیش انے والے مسائل ومشکلات اور آپ گریڈیشن کے نام پر گرائے گئے عمارت کو کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود تعمیراتی کام شروع نہ ہونے کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کے انچارج سے تفصیلی ملاقات کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے ائی کہ میل ڈینٹسٹ کے تعیناتی کا ارڈر ار ایچ سی جوڑ کے نام پر ہوئی ہے لیکن ڈیوٹی دیوانہ بابا ار ایچ سی میں سر انجام دے رہا ہے جو اہلیان سالارزی کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔بقول انکے مسلسل دو سال سے ڈی ایچ او نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کا فنڈ لیپس ہوچکا ہے ۔جس کی وجہ سے ہسپتال کا ہر شعبہ مالی مشکلات سے دو چار ہے جس کے اثرات ہسپتال انے والے مریضوں پر پڑ رہی ہیں ۔ انہوں نے مذید بتایا ہے کہ آپ گریڈیشن کے نام پر ار ایچ سی کی عمارت کو گرا لیا گیا تھا لیکن نئی عمارت کی تعمیر کے اثار دور دور تک نظر نہیں ارہے ہیں اورگرائی گئی عمارت کی اینٹ اور سریا غائب ہیں جس کی تحقیقات اور حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے کہ تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں ۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ہسپتال میں فسٹ ایڈ کی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی فراہمی کا فوری بندوبست کیا جائے ۔ انیستھیزیا پوسٹ خالی ہے اس پر فوری تقرری کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ای این ٹی اور ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹرز کے ہفتہ میں ایک دن ڈیوٹی لگائی جائے ۔ انہوں نے مذید بتایا ہے کہ ڈاکٹرز ہاسٹل و فلیٹس بھی گرائے گئے ہین جس سے ہسپتال کے سٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
پریس ریلیز میں خبردار کیا ہے کہ اگر مذکورہ مطالبات پر ایکشن نہ لیا تو تمام پارٹیوں کے قائدین کو اکھٹا کرکے ٹھوس حکمت اپنائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button