
ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد ستار خان نے تھانہ ارندو کا انسپکشن کیا۔
انسپکشن کے دوران ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تھانے کا ریکارڈ، عمارت، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسیٰ اور دیگر افیسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت عمدہ طریقے سے پیش آئیں اور انکی داد رسی کو یقینی بنائیں ڈیوٹی کے دوران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں.
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس۔