اپر سوات: ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 24 گھنٹے میں کالام سڑک بحال کرکے ٹریفک کے لیے کھول دی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بھاری مشنیری کے ذریعے 24 گھنٹے کے اندرکالام سڑک بحال کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا،سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحتی مقامات تک جانے والے راستے کھلے رکھنے کے لیے تمام تروسائل بروے کارلایئں گے،ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلمنٹ اتھارٹی /ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب
ترجمان اپر سوات ڈویلیمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز سوات تحصیل بحرین کے علاقہ کالام میں جال بنڑ او قارندوکے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی کے بہاوں میں اضافے کی وجہ سے عارضی پل اور عارضی گزر گاہی پانی میں بہہ گئی تھی جس کے بعد اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی خان نے فوری طور پر متاثرہ مقامات پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بھاری مشینری پنچاکرکلئیرنس اور بحالی کا کام شروع کردیا،بھاری مشینری کے ذریعے جال بنڑسڑک سے ملبہ ہٹاکر گزشتہ روز ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بحال کردیا تھاجبکہ کالام کے قریب قارندوکے کے مقام پرطغیانی سے بہہ جانے والا عارضی پل کے بحالی کے لیے کلئیرنس اپریشن تیز کردیا گیا تھا تاہم 24 گھنٹوں کے اندر کالام ٹو بحرین سڑک سے بحال کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات نے سیاحت کے فروغ کے لیے سوات میں سیاحتی مقامات تک جانے والے راستے کھلے رکھنے کے لیے تمام اداروں اور ضلع انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گرمی کے اس سیزن میں ملک بھی سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کارخ کیا ہے او اس دوران سیاحتی مقامات تک جانے والے راستے کھلے رکھنے میں اگر کسی بھی متعلقہ اداروں نے کوتاہی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button