باجوڑ: ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

باجوڑ میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت جنرل سیکرٹری غلام الرحمن کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبات کئے جس میں 7جون 2022 سے قبل بھرتی اساتذہ کے پنشن کا خاتمہ نہ کرنے اور ان پر سی پی فنڈ کے غیر قانونی نفاذ روکنے ، ایڈہاک اساتذہ کے ریگولرائزیشن کرنے ، ایڈہاک بھرتیوں کی بجائے ریگولر بھرتیاں کرنے، سی پی فنڈ ملازمین سے جی پی فنڈ، بینولنٹ فنڈ اور آر بی & ڈی سی ڈیڈکشن نہ کرنے اور پراپر چینل پر جانے والے ملازمین جن کی سروس 9 سال 6 ماہ سے کم ہو ، ان کے پنشن کو ختم نہ کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button