سوات: ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

سوات ( بیورورپورٹ) ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر ضلع سوات نواب فرید، صدر تحصیل بریکوٹ خلیق احمد، صدر تحصیل مٹہ سعید احمد بنوری، صدر تحصیل بابوزئی محبوب عالم، صدر تحصیل خوازہ خیلہ اشفاق احمد، صدر تحصیل چار باغ عزیز اللہ، صدر تحصیل بحرین عرفان الدین اور صدر تحصیل کبل ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ 7 جون 2022 سے قبل بھرتی 34000 اساتذہ کے پنشن کو غیر قانونی طور پر ختم کرنا اور انہیں سی پی فنڈ میں غیر قانونی شامل کرنا کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ اے جی آفس اور سپیشل سیکرٹری فنانس کے غیر قانونی نوٹیفیکیشنز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی غفلت کی وجہ سے 9/10 ہزار اساتذہ ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 سے رہ گئے ہیں جنہیں آج تک ریگولر نہیں کیا گیا۔ انہیں فی الفور ریگولر کرکے محکمہ تعلیم میں ایڈہاک پر بھرتیاں ختم کیا جائے۔ ایس ایس ٹیز کو بھی ریگولر بنیادوں پر بھرتی کئے جائیں۔7 جون 2022 کے بعد والے ملازمین سے سی پی فنڈ کیساتھ غیر قانونی طور پر جی پی فنڈ، بنولنٹ فنڈ اور آر بی & ڈی سی فنڈ کی کٹوتیاں بند کی جائیں، وہ ملازمین جن کی سروس 9 سال 6 ماہ سے کم اور اور وہ پہلے سے پنشن ایبل ملازم ہوں اس کے پنشن کو ختم کرکے سی پی فنڈ میں ڈالنا غیر قانونی اقدام ہے، ان ملازمین کے پنشن کو بحال رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان مسائل کے حل کیلئے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے لیڈر شپ کیساتھ فوری میٹنگ رکھے اور اساتذہ کے ان مسائل کو حل کرائے بصورت دیگر بامر مجبوری ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا 11 اگست بروز اتوار بوقت 5 بجے وزیر اعلیٰ ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان کو صوبہ بھر سے ہزاروں اساتذہ پر مشتمل جرگہ لے کر جائے گی، پھر بھی مسائل کو حل نہ کیا تو 19 اگست 2024 کو اڈیالہ جیل کے سامنے عمران خان کے ہاں فیصلہ کن دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button