
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے کارکنوں نے بٹ خیلہ میں مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور عزم استحکام آپریشن کے خلاف احتجاجی پریس کلب کے سامنے ضلع امیر مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مولانا عمران ہلالی سمیت سوشل میڈیا کوارڈنیٹرز ذیشان ہلالی، قاری سیف اللہ اورقاری عبید سمیت تحصیل بٹ خیلہ اورتھانہ بائیزئی کے کارکنوں اور علمائے کرام نے شرکت کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے نعرے بازی کی اور مہنگائی کو مسترد کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے خوشنودی کے لیے ظالمانہ بجٹ پیش کرکے عوام پر ناروا ٹیکسز لگائیں، جس کی وجہ سے مہنگائی میں شدید ترین حد تک اضافہ ہوا 7 ستمبر کو لاہور میں ختم نبوت گولڈن جوبلی منعقدہ کی جارہی ہے جوکہ قادیانیوں کے خلاف ہے جس میں ملاکنڈ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے ملاکنڈ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے انتظامیہ ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر رقم بٹورنے میں ملوث ہے، قتل اقدام قتل اور چوری ڈکیتیوں سمیت منشیات فروشی عروج پر ہے، عزم استحکام کے نام پر اپریشن کی اجازت ہم کسی بھی صورت میں نہیں دے سکتے، فاٹا اور پاٹا کی پرانی حیثیت کو بحال کیا جائے، میخ بند میں جو یو آئی کے گرفتار کارکن پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، مہنگائی کو کم کرکے ظالمانہ ٹیکسز ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بہت جلد ضلعی سطح پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔