ملک کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

Spread the love

سموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش ہوئی، قائم مقام وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ منصوبہ کامیاب رہا، یہ شہر کے دس علاقوں میں بارش ہوئی۔ ہوا کا معیار بہتر ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کا مقصد شہر کے ماحول میں اسموگ کو کم کرنا ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا،

پہلی پرواز میں فلیئرز فائر کیے گئے جو لاہور میں شاہدرہ اور مریدکے کے قریب فائر کیے گئے۔ تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button