بٹ خیلہ: ورکرکنونشن میں کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے،شکیل احمد

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

پی ٹی آئی کے سابقہ صوبائی وزیر اور پی کے 23 کے امیدوار شکیل احمد نے کہا کہ یہ ملک پانچ فصد ڈاکوں کی ملک نہیں ہے بلکہ یہ ملک ہمارا ہے

اج کاورکرز کنونشن ہماری جیت کا ریفرنڈم ثابت ہوئی ورکرکنونشن میں کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے

ملاکنڈ کے غیور عوام نے ظفر پارک جلسہ میں ہزاروں کے تعداد میں شریک ہوکر ثابت کردیا کہ ملاکنڈ پی ٹی آئی کا ھے اگر پورہ پی ڈی ایم بھی ایک ھوجائےپھر بھی جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ کے مرکزی شہر ظفر پارک بٹ خیلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکرز کنونشن سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سکرٹری جنرل و اے این 9 میدوار جینداکبر پی کے 24 کے امیدوار پیر مصور خان تحصیل چیئرمین افضل حسین تحصيل چیئرمین ناصر حسین صفدر شاہ اکرام خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر الہ ڈھنڈ ڈھیری کے سماجی شخصيت کرنل (ر) عبدالجمیل خان پاکستان تحریک انصاف شموليت کا باقاعدہ اعلان کیا شکیل احمد نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا اسٹبلشمنٹ سے بات ہوئی ہیں کہ کون وزیراعظم اور کون وزیر اعلی ہوگاکسی کا باپ بھی بانی پی ٹی آئی اور اپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جزبہ پوری ملک میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں

اٹھ فروری کو پی ڈی ایم کے تمام پارٹیوں کو شکست ہوگی

اٹھ فروری کو جتنے کے بعد واپس تحریک انصاف میں شامل ہوجائنگے

وفاق اور ملک کے چاروں صوبوں میں بانی پی ٹی آئی کی ورکروں کی حکومت ہوگی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ائندہ ملک کا طاقتور وزیراعظم بنے گا

ہمارے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے گئےاقتدار میں اکر ایک ایک ورکرزکے ساتھ ہونے والے ظلم کابدلہ لینگے

ان ورکرز کوسلام پیش کرتا ہوں جن کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالا گیا

سابق ایم این اے اور امیدوار قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا کہ گزشتہ روز تمام سرکاری پروٹوکول اور سرکاری گاڑیوں کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ بری طرح فلاپ ہوا

پی ٹی آئی ایک جنون کا نام ہے اور پارٹی کارکنان اپنے محبوب قائد عمران خان پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ ھم نے ظلم زیادتی بہت برداشت کی

اب انشاءاللہ 8فروری کے بعد پورے ملک اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ھوگی اور ایک ایک ظلم کا بدلہ لینگے

جبکہ جلسہ سے سابق ایم پی اے اور امیدوار پی کے 24 پیر مصور غازی نے کہا کہ ملاکنڈ کے کارکنان 8فروری کو ووٹ کے ذریعے پورے پی ڈی ایم ٹولے کا سیاسی جنازہ نکالے گے اور کامیابی ھماری ھوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button