
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آگیگا ضلع ملاکنڈ کے صدر عبدالحق نے خبر دار کیا ہے کہ نگران حکومت پینشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کی کوشش نہ کریں ورنہ تمام ملازمین دفاتر کو تالے لگا کر پورا سسٹم جام کریں گے جن لوگوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عیاشیاں کی ھے نگران حکومت ان سے وصولی کریں ھم اپنے حقوق کے لیے پورے پختنون خوا میں متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ سے ملاکنڈ پریس کلب تک ہزاروں ملازمین نے مارچ کیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین شریک ہوئے اورحکومت کے پالیسیوں کےخلاف زبردست نعرے لگائیں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرہ سے آگیگا ملاکنڈکے قائدین پیر سلیم خان گل زمین صاحب روان محمدیونس خان سلیم رضا شوکت حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینشن کسی بھی ملازمین کی زندگی کا آخری سہارا ہوتا ہے مگر عوام دشمن اور ملازم دشمن نگران حکومت پینشن اصلاحات اور کٹوتی کے زریعے ملازمین کو زندہ در گور کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ھم تمام ملازمین آپنے حقوق کے لیے متحد ہیں اور حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ملک کاسرکاری مشینری ہم چلاتے ہیں اگر مجبور کیا گیا تو دفاتر کو تالے لگا کر پوراسسٹم جام کریں گے آج کا مظاہرہ صرف ایک جھلک تھا جب صوبائی قائدین کال دیگی انشاءاللہ پشاور میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیشن اصلاحات کا فیصلہ واپس لے لیں اور ملازم دشمن پالیسی ترک کریں ورنہ ایک بھرپور احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔