
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں غیر معیاری سلینڈر کے استعمال اور اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سید محمد ثاقب نے مین بازار بریکوٹ میں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی متعدد دکانوں کا دورہ کیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک دکان سیل کردی جبکہ کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کئے۔