بجلی چوری کے خلاف مہم، 350افراد سے 10کروڑ9 لاکھ کی ریکوری

Spread the love

ٹیسکو ریجن کے قبائلی اضلاع میں بجلی چوری کے خلاف دن اور رات بلا امتیاز چیکنگ کی جارہی ہے۔ ٹرائیبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں ٹیسکو نے اب تک مجموعی طور پر350 بجلی چوروں کو پکڑکر انہیں 4 لاکھ 52 ہزار سے زائد ڈٹیکشن یونٹس کی مد میں 1 کروڑ 96 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ مذکورہ بجلی چوری میں 132 اندسٹریل، 103کمرشل، 103گھریلو اور 12 زرعی کنکشن صارفن ملوث پائے گئے۔ جن کے خلاف بجلی چوری پر مختلف پولیس تھانوں میں 57 مقدمات درج مقدمات درج کروادیے گئے ہیں۔ ٹیسکو ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹیسکو ٹیموں نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 03بجلی چوروں کو پکڑلیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان بجلی چوروں کو 1ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 50 ہزار سے زائد مالیت کے جرمانے عائد کئے گئےہیں ۔ ٹیسکو ٹیمیں قبائلی اضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔ مہم کے دوران اب تک ڈیفالٹرز سے 10 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کے واجبات وصول کرلئے گئےہیں۔ بجلی چوری کے خاتمے اورنادہندگان سے واجبات کی مکمل وصولی تک یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button