
لوئر دیر() ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر تعاون ریسکیو 1122 دیر لوئر کا شایان کالج میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیس کے زیر تعاون ریسکیو 1122 کا شایان کالج میدان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرار علی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم نے طلباءو طالبات اور اساتذہ کیلے فرسٹ ایڈ اور فاٸر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق تربیت دی۔
ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم نے شرکإ کو خون کا بہاو کنٹرول کرنے، سی پی ار، فریکچر مینجمنٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی حالت میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے مختلف طریقے عملی مشقوں کے ساتھ فراہم کی۔
تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ محفوظ معاشرے اور حادثات پر فوری قابو پانے کیلے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے اور اخر میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر دیر سکاؤٹس کیپٹن یاسین، کالج پرنسپل ملک شاہد ، اساتذہ اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،
کالج پرنسپل نے یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی اور خدمات کو کو سراہا