مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ: اداکارہ نے مداحوں کو حسن کے سحر میں جکڑ لیا

Spread the love

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔

مشہور ڈرامے من مائل کی "منو” نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جن پر اداکارہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ کو کسی بیرون ملک کی سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے، ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیے مایا علی سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے مختلف پوز دے رہی ہیں، سادہ مگر خوبصورتی لباس ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لک کو اور خوبصورتی بخشنے کے لیے ہائی ہیلز اور کانوں میں بڑے بندے پہنے ہوئے ہیں جبکہ انکی چاکلیٹی براؤن گھنگھریالی زلفیں بھی ان کو مزید حسین بناتی نظر آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button