
نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے "جینٹل مین” میں پائی جانیوالی خوبیاں گنوا دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خفیہ ہمسفر میں پائی جانیوالی خوبیوں سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
صبا قمر نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ایک آدمی سے زیادہ رومانوی کوئی چیز نہیں ہے جو یہ تسلیم کرے کہ وہ آپ کو چاہتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ آپ سے کتنا پیار کرتا ہے، اپنا وقت اور توجہ آپ کو دیتا ہے، آپ کو ہنسانے کے لیے کچھ بھی کرتا ہے، کسی اور لڑکی کو نہیں دیکھتا کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔