دیر: پیرامیڈیکس کا نرسنگ کونسل میں انضمام کے فیصلے کے خلاف احتجاج

Spread the love

لوئیر دیر) دیرپیرا میڈیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ کے پیر امیڈیکس ایسوسی ایشنزکی کال پر پیر ا میڈیکس نے احتجاج کرتے ہوئے الائڈ پروفیشنلز کونسل کانرسنگ کونسل میں انضمام کے فیصلہ کومستر د کرتے ہوئے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظا ہرہ کیا جس سے لو ئر دیر کے پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر مطیع اللہ، جنرل سیکرٹری گوہر علی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک ہمایون خان، جنرل سیکرٹری ابراھیم خان،چئیر مین ابرار تاجک، علی احمد، جاوید خان، نصیر محمد تیمور خان نے خطاب کرتے ہوئے الائڈ پروپیشنلز کونسل کو نرسنگ کونسل میں ضم کرنے کے فیصلے کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور کہا کہ پیر امیڈیکس اس کی بھر پور مذاحمت کر ے گی اور مرکزی قا ئدین کے ہدایات پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ فیصلہ کو واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button