
سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے دینکوٹ کوز شور میں عید کے دن نوجوان نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ۔ایس ایچ او تھانہ چپریال محمدایاز کے مطابق بائیس سالہ اکبر علی ولد امروز خان نے مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاخودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔