کسان تصدیق شدہ تخم انتخاب کرکے بروقت گندم کی کاشت کریں

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) پاکستان ایک زرعی ملک ہے ۔جہاں زیادہ تر لوگوں کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ۔دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے زمیندار اور کسان تصدیق شدہ تخم انتخاب کرکے بروقت گندم کی کاشت کریں ۔تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کرسکے ۔محمد صدیق
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر ایگریکلچر دیر لوئر محمد صدیق نے میڈیا کےوساطت سے دیر لوئر کے زمینداروں ،کاشت کاروں اور کسانوں کو آگاہی کی بنیاد پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے اواخر اور نومبر کے پہلے ایام گندم کی تخم بونے کا موزوں وقت شروع ہوچکا ہے ۔لہذا زمینداروں ،کاشت کاروں اور کسانوں کو چائیے کہ محکمہ زراعت کے متعلقہ برانچز سے تصدیق شدہ تخم حاصل کریں ۔اور محکمہ زراعت یا اوپن مارکیٹ سے تخم حاصل کرتے وقت فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن کے بوریوں سے لگا ہواکارڈ ضرور چیک کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل گندم کی مندرجہ ذیل اقسام پیدوار اور دیر لوئر کے آب و ہوا کی اعتبار سے زیادہ پیداوار کے حاملِ ہیں ۔اور خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کیلئے یکساں موزوں ہیں ۔پیر سباق 2019،گل زار 2019,اکبری،فخر بکر ،پختون خواہ 2019, کے پی2015وغیرہ شامل ہیں ۔تخم بونے کی وقت بطور کھاد سنگل سپر فاسفیٹ دو بوری فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیئے ۔جبکہ یوریا ہرگز استعمال نہ کریں ۔جبکہ گرین سائل فی ایکڑ کے حساب سے بوتے وقت استعمال کیا جائے ۔گندم کاشت کرتے وقت کھیتوں میں وتر کا خاص خیال رکھا جائے ۔مہنگائی کے پیش نظر کھاد سنگل فاسفیٹ 18فیصد استعمال کیا جائے ۔اورساتھ ہی SSPاور گرین سائل کا استعمال کیا جائے ۔یوریا بونے سے دو ہفتے پہلے یا دو ہفتے بعد استعمال کیا جائے ۔زمینداروں کو چائیے کہ وہ بہتر پیدوار کی حصول اور رہنمائی کیلئے زرعی اصولوں پر عمل کریں ۔اور ضلع بھر میں کسی بھی مشاورت کیلئے ضلعی آفس تیمرگرہ کے علاہ ہمارے سب زرعی آفس بمقامات خال،میدان،منڈہ،ثمر باغ،تالاش اور چکدرہ میں موجود فیلڈ اسسٹنٹ یا انسپیکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button