
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی بازار پاٹک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارافراد نے فائرنگ کرکے فروٹ فروش کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا واقعہ کے خلاف تاجروں نے لاش سڑک پر رکھ کر پشاور قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلئےبند کردی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقع ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی بازار پاٹک میں دن دیہاڑے اس وقت پیش آیاجب اقبال حسین نامی فروٹ فروش اپنے کام میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد آئے اورآندھادھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فروٹ فروش اقبال حسین شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پردرگئی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ گیا واقعہ کے خلاف تاجروں نے احتجاجآ دکانیں بند کیں اور لاش کو سڑک پر رکھ کر پشاور قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے امن وامان کی مقدوش صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائے روز قتل غارت گری کا بازار گرم ہے جنہں کنٹرول کرنے والاکوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ انتظامیہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکے ہیں دوسری جانب مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار نا شروع کی ہے تاہم ملاکنڈ لیویز ایک ملزم علی اکبر کو گرفتار کردیا ہے ادھر ایڈشنل اسسٹنئٹ کمشنر زید صافی اور صوبیدار میجر سمیع باچہ لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔