
سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیرکلے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی( کم ایم یو ) کے کیمپس کے لئے اراضی کے حصول کے لئے سیکشن فور کے نفاذ کے خلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے روڈ پر نکل کر شدید زحتجاج کیا اور یونیورسٹی نامنظورکے نعرے لگائے ۔انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے بھاری پولیس نفری تعینات کی تھی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خان بادشاہ اور دیگر مقررین کاکہناتھا کہ پیرکلے ایک چھوٹا ساگاؤں ہے اس سے قبل ٹیکنکل کالج کی تعمیر کے لئے 24 کنال اراضی حاصل کی گئی ۔ موٹروے کے لئے 295کنال اراضی کے لئے سیکشن فور لگایا گیا اور اب کے ایم یو کے کیمپس کے لئے 310کنال اراضی پر سیکشن فور لگادیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ۔ دوسری جانب انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے بھاری پولیس نفری تعینات کردی تھی ۔ سرکاری عملے نے ڈیمارکشن کا عمل مکمل کرکے واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین نے آج منگل کے روز سے مین شاہراہ پردھرنادینے کاا علان کیا ہے ۔