واپڈا، آرمی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے سیمی فاٸنل راونڈ میں پہنچ گٸی

Spread the love

دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا اور آرمی نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے ایونٹ کے سیمی فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپٸین شپ کے دوسرے روز (جمعہ) کو دفاعی چیمپٸین واپڈا نے اپنے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور فیصل آباد کو اپنے اٹیکنگ کھیل کی بدولت 13کےمقابلے میں 50پواٸنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنی۔ واپڈا کی طرف سے حجاب فاطمہ نے 22 اور سدرہ حکیم نے 12پواٸنٹس سکور کٸے۔ دوسرے میچ میں آرمی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت اسلام آباد کو 21-53پواٸنٹس سے شکست دیکر چیمپٸین شپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ تک رساٸی کو یقینی بنایا۔ آرمی کی طرف سے عاٸشہ دلشاد نے25، آمنہ محسن نے 10پواٸنٹس کٸے۔ ایونٹ کے سیمی فاٸنلز 29دسمبر جبکہ فاٸنل 30دسمبر کو کھیلا جاٸیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button