اسلامیہ ماڈل کالج بلامبٹ: سکالرشپ ٹسٹ، 60 کامیاب طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان

Spread the love

تیمرگرہ:  اسلامیہ ماڈل کالج بلامبٹ دیر پائین میں سکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا سکالرشپ ٹسٹ میں ضلع اپر دیر، باجوڑ ،مردان،سوات اور دیر پائین کے 1760طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 60کامیاب طلبہ کو مفت داخلہ اورماہانہ فیس نہیں لیاجائیگا اس حوالے سے کالج کے پرنسپل فریدا للہ نے بتایاکہ میڑک سے فارغ قابل اور زہین طلبہ وطالبات کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے کالج ہذا میں سکالرشپ ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع باجوڑ،دیر بالا اور دیر پائین سے تعلق رکھنے والے 1760جس میں 300طالبات بھی شامل ہیں ٹسٹ میں شریک ہوئے ان 1760طلباء میں 60کامیاب طلبہ وطالبات کو کالج داخلہ اور ماہانہ فیس کیساتھ ساتھ دیگر فیس نہیں لیے جائیں گے انھوں نے کہاکہ معیاری ایجوکیشن کی فراہمی اور نقل رحجان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ایس ایل او بیس پڑھائی اور طلباء کے مخفی صلاحتیوں کو ابھارنے کیلئے ہم نصابی وغیر ہم نصابی سرگرمیاں کیلئے ماہرین تعلیم اور نفسیات کا استفادہ بھی کیا جاتاہے جبکہ طلبہ میں مقابلوں کا رحجان پیدا کرنے کیلئے مختلف سرگرمیاں بھی کی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہرسال اس ادارے سے میڈیکل اور انجینئرنگ فیلڈ میں داخلے لینے کیساتھ ساتھ دیگر بہترین یونیورسٹیوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے میں مصروف ہیں اس ادارے نے سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز،انجینئرز اور پی ایم ایس افیسرز دئے ہیں جو کہ کوالٹی ایجوکیشن فراہمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ ائیے عہد کریں اس ملک سے کرپشن،نقل اور ڈی میرٹ کے خاتمہ سے پاک بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button