"دیر پائین: گورنمنٹ ہائی سکول شگئی کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، تین زخمی

Spread the love

تیمرگرہ ۔ضلع دیر پائین کے تحصیل میدان کے گاوں شگئی میں زیر تعمیر گورنمنٹ ہائی سکول شگئی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو مقامی لوگوں نے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔واقعات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول شگئی کی چھت اس وقت زمین بھوس ہوگئی جب مزدور چھت کی بھرائی کے کام میں مصروف تھے۔اس دوران چھت کے لئے کئے گئے شٹرنگ سیمنٹ اور سریا بوجھ برداشت نہ کرسکی جس کے باعث چھت اچانک گر گئ جس کے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔مقامی افراد نے واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داورں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت اپنا کردارادا کریں دوسری جانب وزیر اعلی کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شگئی کے چھت گرنے کی جائے وقوعہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے جائے وقوعہ پر دورے کےدوران معاون خصوصی نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جانبحق مزدور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی معاون خصوصی نے واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ زمہ داران سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button