
باجوڑ(نمائندہ خصوصی) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوئی، ٹرانسپورٹرز بے لگام، مسافر سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایات عام
پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کے باوجود ضلع بھر کے لوکل روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں،
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری نہیں ہوا ہے،
دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا فوری نوٹس لیا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔