
دیر(بیورو رپورٹ) پانچ روزہ انٹر سکول T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر, فائنل علامہ اقبال ماڈل سکول دیر نے جیت کر میدان مار لیا۔ گذشتہ دنوں دیر سپورٹس کمپلکس دیر میں ضلعی انتظامیہ دیر بالا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے پانچ روزہ انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف سکولوں کے ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل علامہ اقبال ماڈل سکول دیر اورقائداعظم سکول کے درمیان ہوا جس میں علامہ اقبال ماڈل سکول دیر نے ٹورنامنٹ جیت کر فاتح رہا۔ ٹورنامنٹ اختتامی رنگا رنگ کا تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر یاسر علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک، سپورٹس آفیسر صدیق اللہ،حضرت اقبال ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن دیر بالا کے صدر صداقت علی , علاقہ مشران، سیاسی وسماجی شخصیات اور کرکٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک , اے سی یاسر علی نے کھلاڑیوں میں شیلڈ اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔