
گزشتہ روز نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ( این اے ای اے سی) ہائرایجوکیشن ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں نئے پروگرام ایویلیوئٹرز/مضامین کے ماہرین کے لئے پہلا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد ڈگری پروگراموں کی بیرونی تشخیص اور ایکریڈیٹیشن کے عمل کو شروع کرنے میں نئے پروگرام ایویلیوئٹرز کی تشخیصی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور بیرونی ہم مرتبہ جائزہ کے عمل کے لئے شراکتی سواٹ (SWOT ) تجزیہ اور این اے ای اے سی کے بہترین طریقوں کو سمجھنا تھا۔
ورکشاپ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت و دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد کے مقاصد جیسے کوالٹی اشورینس کی مختلف اصطلاحات اور طریقہ کار ، کوالٹی اشورنس تجزیہ، بیرونی معیار کی یقین دہانی میں شامل اقدامات کی نشاندہی ، نئے شروع کئے گئے زرعی کوالٹی ایکریڈیٹیشن آٹومیشن سسٹم کا استعمال ، ایکریڈیٹیشن انسپیکشن کمیٹی کی رپورٹ لکھنا اور فیلڈ معائنہ میں سیکھی ہوئی مہارتوں کا اطلاق جاننا شامل تھے۔
اس ورکشاپ میں ایگریکلچر اور الائیڈ سائنسز کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 80 پروگرام ایویلیوئٹرز نے حصہ لیا۔ ان حصہ لینے والے ماہرین/تجزیہ کار میں زرعی یونیورسٹی پشاور، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیادہ تر پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور سینئر اسسٹنٹ پروفیسرز پر مشتمل تھے۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر اور چیف آرگنائزر تھے جنہوں نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی اور خطاب کیا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین این اے ای اے سی پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن، سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، کوآرڈینیٹر عبداللہ سمیت تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ ماہرین اور تجزیہ کاروں کے لئے انتہائی ضروری ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹیاں معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت پر توجہ دے، طلباء کو ریسرچ، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کرے۔ زرعی یونیورسٹی پشاور ہمیشہ کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کرتی چلی آرہی ہیں۔
آخر میں انہوں نے نیشنلایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ، ایچ ای سی کی جانب سے زرعی یونیورسٹی پشاور مختلف شعبوں کے سربراہوں میں ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان، چیئرمین این اے ای اے پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ، سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، پروگرام کوآرڈینیٹر عبداللہ، شعبوں کے سربراہان سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔