پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے کپتان منتخب ہونے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں پی سی بی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹیم کی قیادت کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرخ گیند ایک مشکل فارمیٹ ہے اور یہ ایک چیلنج ہے، ٹیم کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم کرکٹ کا ایسا برانڈ کھیلنا چاہتے ہیں جو ہماری پہچان بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم اس برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے جو شائقین کو پسند آئے گا، پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے، ہم بہتر نتائج دیں گے۔