تیمرگرہ: 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے فریب اور جھوٹے سیاستدانوں کو مسترد کریں، سعید اللہ خان

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حلقہ پی کے 14سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار بریگیڈئرڈ ریٹائرڈ سعید اللہ خان نے کہا ہے

کہ اسلام،تبدیلی اور روٹی کپڑامکان کے نام پر لینے والوں نے ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے کچھ نہیں کیا سڑکوں کی ابتر صورتحال،شرح خونداگی میں کمی اور مکینوں کو پینے کی پانی تک میسر نہیں

عوام 8فروری کی ووٹ کی طاقت سے فریب اور جھوٹے سیاستدانوں کو مسترد کریں گے منتخب ہوکر تعلیم صحت کی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ایک مقامی شادی ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

ورکرز کنونشن سے مولانا ادریس،ضیاء خان،ثناء اللہ،ضیاد خان،مقصود اور صلاح الدین نے بھی خطاب کیا

جبکہ اس موقع پر پی پی پی اور جماعت اسلامی کے کئی نامور شخصیات نے بریگیڈئرریٹائرڈسعید اللہ کی حمایت کا اعلان کیا،

بریگیڈ ئر ریٹائرڈ سعید اللہ نے کہاکہ ان کی سیاست کا محور روشن مستقبل آمن ترقی اور خوشحالی ہے انھوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ عوام سے جھوٹ اور فریب کی سیاست کی ہے اور یہاں ترقی اور خوشحالی کیلئے ایوانوں میں ایک لفظ تک نہیں بول سکے جس کی وجہ سے یہاں سڑکوں کی ابتر صورتحال اور تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے

انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے واضح منشور دیا ہے اور انشاء اللہ منتخب ہوکر پنچکوڑہ ڈویژن کا قیام یونین کونسل کی سطح پر پلے گراونڈ کی تعمیر،نوجوانوں کو روزگار دینے شرح خواندگی میں اضافے کیلئے سکولوں کی منظوری رابطہ پلوں کی تعمیر کیساتھ ساتھ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کی یقینی بنائے گے،

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو گھروں سے نکل کر آمن،ترقی اور خوشحالی کیلئے پگڑی کو ووٹ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button