پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے: وزیر تجارت

Spread the love

وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ہوئی، ملاقات میں تجارتی انتظامات، سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تجارت نے کہا کہ ملاقات میں اقتصادی خوشحالی اور علاقائی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button