افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں درپیش چیلنجز کے پیش نظر افغانستان نے اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کر دیا ہے جس کی تصدیق افغانستان نے بھی کر دی ہے۔ سفارت خانے کی بندش کی تصدیق افغان سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ہونے کے باعث سفارت خانہ بند کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد 23 نومبر سے کیا گیا ہے۔